یوپی میں پھر چلے گا یوگی کا بلڈوزر؟ اس مرتبہ ورانسی کے مسلم علاقوں میں دس ہزار دکانوں کو منہدم کرنے کی ہدایت جاری۔
لکھنو (ایجنسی) اتر پردیش سے ابھی ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ یوگی حکومت نے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے ہزاروں دکانوں پر بلڈوزر چلانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ دراصل یہ خبر یوپی کے وارانسی سے آ رہی ہے۔ ایسا فیصلہ پی ایم مودی کے پارلیمانی حلقے میں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے لیا گیا ہے۔ ایسے میں مسلم علاقوں میں تقریباً 10 ہزار دکانوں کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ان دکانوں کو پوروانچل کا سنگا پور بھی کہا جاتا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وارانسی کے مسلم علاقے میں سڑک کو چوڑا کرنے کی وجہ سے انتظامیہ نے اس راستے پر پڑنے والی تقریب 10 ہزار دکانوں کو گرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ہول سیل مارکیٹ دالمنڈی سے مشہور ہے۔ اس فیصلے کے پیچھے حکومت کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ عقیدت مندوں کو بابا وشوناتھ کوریڈور تک لانے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ بابا وشوناتھ کوریڈور تک جو سڑک بنائی جا رہی ہے اس کی چوڑائی فی الحال صرف 8 فٹ ہے لیکن مجوزہ راستے کے مطابق اسے 23 فٹ تک بڑھایا جانا ہے۔ اس لیے اس راستے پر آنے والی تمام دکانوں کو گرایا جا رہا ہے۔ ان دکانوں کی تعداد 10 ہزار کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ دالمنڈی بازار سے تقریب 150 میٹر دور کاشی وشوناتھ کوریڈور کا مین گیٹ ہے۔ سروے کے مطابق 900 میٹر سٹرک پر اب تک 10 ہزار دکانوں کا سروے کیا جاچکا ہے جنہیں بنانا باقی ہے۔ دالمنڈی مارکیٹ میں سڑک کو چوڑا کرنے کے لیے میونسپل کارپوریشن کی ٹیم تیار کی جا رہی ہے۔ فی الحال کارپوریشن کے ارکان کی جانب سے سڑک کو صاف کرنے کا کام جاری ہے۔ میونسپل کارپوریشن کا دستہ اس وقت صفائی کے کام میں مصروف ہے۔ اس کے بعد اس راستے سے منسلک دکانوں کے مالکان کو نوٹس بھیجا جائے گا۔